سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںخاران میں میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا.بلوچ ڈاکٹرز فورم

خاران میں میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا.بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کا اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر مجیب بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہ محمد مری ، ڈاکٹر آصف شاہوانی ، ڈاکٹر ارشاد بلوچ ، ڈاکٹر نصراللہ بلوچ ، ڈاکٹر الیاس بلوچ اور دیگر ارکان شریک تھے اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم کی جانب سے خاران میں میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا اس حوالے سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کا ایک وفد دو مارچ کو خاران کا دورہ کرے گا اور مقامی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرے گی اور انتظامات کو حتمی شکل دیا جائے گا اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے ہمیں بھر پور تعاون ملے گا بلوچستان کے دور اقتادہ علاقوں میں لوگوں کو صحت کی سہولت اور مختلف امراض کے حوالے سے آگاہی ملے گی اجلاس میں اس امور پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کچھ عناصر بلوچ ڈیویژن کے میڈیکل آفیسرز کے پوسٹوں کو دوسرے ڈیویژن منتقل کرنے کی مزموم کوشش کررہے ہیں جو کہ ایک گناو اور غیر سنجیدہ عمل ہے اس حوالے سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ایک وفد نے سیکریٹری صحت اور چئیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے ملاقات کی اور انہیں اس مسئلے سے اپنے تشویش کا اظہار کیا بلوچ ڈاکٹرز فورم اس طرح کی سازشوں کی مزمت کرتی ہے سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ لیڈی میڈیکل آفیسرز کے پوسٹ کا اعلان کیا جائے اور بلوچستان کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں خیبر پختونخوا کے برابر کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز