Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ دیگر واقعات میں 6 افراد...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ دیگر واقعات میں 6 افراد ھلاک متعدد زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خاران سے دو نعشیں برآمد ،نعشوں کی شناخت سدید ولد محمد کریم اور جنید ولد نورمحمد ساکنان برشونکی کے ناموں سے ہوا ہے ۔

علاوہ ازیں نصیرآباد بیدار کے مقام پر مہمانوں کو مبینہ طور پر زہریلی چائے پلائی گئی، جس کے نتیجے میں لونگ خان جاں بحق جبکہ نصیر اللہ بے ہوش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بے ہوش ہونے والے نصیر اللہ کو طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد قتل تین زخمی ہوگئے،علاقائی ذرائع کے مطابق سوئی کشمور روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پیر کوہ کے رہائشی نوجوان علی شیر نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔

جبکہ بولان کچھی مرکزی شاہراہ پر ڈاکوں کی لوٹ مار فائرنگ سے ایک مسافر ھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔

دریں اثناء سوراب بڑو میدانی ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نور احمد ولد میرزا خان، قوم محمد حسنی، سکنہ بتگو سوراب کے نام سے ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری طبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں مذکورہ شخص کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث ہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر تفصیلات کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز