Homeخبریںمستونگ: دھماکے سے ہوٹل تباہ

مستونگ: دھماکے سے ہوٹل تباہ

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں گزشتہ شام نامعلوم مسلح افراد نے مدینہ ہوٹل کو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے ملحقہ پرچون کی دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ قریبی ٹیوب ویلوں کی تقریباً 250 سولر پلیٹس ناکارہ ہوگئیں۔

دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاہم، واقعے کے محرکات اب تک سامنے نہیں آئے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز