ڈیرہ بگٹی / جھل مگسی ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی پٹ فیڈر سے مسلح افراد کے ہاتھوں حسین بخش اور غالب حسین مرہٹہ نامی دوافراد اغوا ہوگئے ،تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ انھیں کس گروہ سرکاری خفیہ اداروں ،مقامی سرکاری مسلح ملیشیا یا آزادی پسند تنیظیموں نے اغوا کیا ہے ۔
دریں اثناء جھل مگسی گنداوہ سے مغوی میر ریاض ایلتازئی کی بازیاب بعد طارق لاشاری اور طریل لاشاری بھی بازیاب ہوکر اپنے اپبے گھر پہنچ گئے ۔
یاد رہے گذشتہ روز تینوں کو مسلح افراد نے کوٹڑہ سے اغواء کیا تھا۔


