Homeخبریںنیکشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عالم دین مولوی...

نیکشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عالم دین مولوی خان محمد بلوچ جاں بحق

نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز یکم اکتوبر 2026 ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ عالم دین کو مسجد کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات 1 اکتوبر 2026 کو نیکشہر کے مرکزی بخش کے مِہبان دیہی کے گاؤں تانان میں پیش آیا۔ مولوی خان محمد بلوچ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مسجد کے سامنے موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع نے مقتول عالم دین کی شناخت مولوی خان محمد بلوچ کے نام سے کی ہے۔ وہ نیکشہر کے مرکزی بخش کے مِہبان دیہی ضلع کے گاؤں تانان کے رہائشی تھے۔

رپورٹ کے مطابق، حملہ آور پرائیڈ 132 گاڑی میں سوار تھے۔ وہ مولوی خان محمد کے قریب پہنچے اور ان پر متعدد گولیاں چلانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں مولوی خان محمد جانبر نہ ہوسکے۔

تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز