مستونگ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان مستونگ
کردگاپ کے علاقے گرگینہ میں آج صبح سے فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں ۔
علاقے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح گرگینہ کلی شربت خان کی طرف سے فوجیوں کی بڑی تعداد علاقے میں داخل ہونے کے بعد پہاڑوں کی طرف مارٹر کے گولے داغنا شروع کردیا ہے. ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں کے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں. ذرائع کے مطابق کفتاری اور گونین تل میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں. تاہم نقصانات کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب ماشکیل سے اطلاعات ہیں کہ
ماشکیل گوریندر میں قابض پاکستانی فوج پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 8 اہلکار ھلاک کردیئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 8 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں نائک واحد،نائک مہتاب،نائک نوبت علی،حوالدار ناصر،لانس نائک مشتاق،لانس،نائک انعام،سپاہی مزمل،سپاہی دانیال
شامل ہیں، جبکہ ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مزید اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ہلاکتوں و لاپتہ اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے آنا باقی ہیں۔


