شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پچھلے ماہ 20 ستمبر کو آپریشن گوبٹ یعنی گوئٹ کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے لئے کام کرے والے ایک مقامی مخبر مجیب کھیازئی کو گرفتار کیا تھا۔
ان سے ہمارے سرمچاروں نے کئی روز تک تفتیش کی۔ اس دوران انہوں نے ہمارے تفتیش کاروں کو اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ وہ 2025 سے پاکستانی فوج آئی ایس آئی کے لئے کام کررہے تھے۔ پاکستان آئی ایس آئی کے بلوچستان میں تعینات ایک صوبیدار رینک کے آفیسر کاشف نے ان سے رابطہ کرکے قلات کے علاقے ریج میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں پر ڈرون اور فضائی حملوں کے لئے سم کارڈ رکھنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انہوں نے دشمن کے کہنے پر وہ سم کارڈ نصب کیا لیکن خوش قسمتی سے اس واقعہ میں بلوچ مزاحمت کاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
مخبرنے مزید انکشافات کئے جس میں انہوں نے بتایا اسے آئی ایس آئی کے آفیسر کاشف نے ٹیلی فون کرکے قلات کے علاقے کری میں بلایا اور کہا کہ ٹینکی کے آس پاس بلوچ سرمچار موجود ہیں ۔ ان کے کہنے پر فوج نے بلوچ سرمچاروں کے خلاف کاروائی کی جس سے بی ایل اے کے دو سرمچار شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسی لڑائی کے دوران پاکستانی فوج کے چھ سے سات اہلکار مردار ہوگئے تھے اور فوج کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مخبر کے اعترافی بیان کے مطابق تیسری بار انہوں نے فوج کو بلوچ سرمچاروں کے بارے میں معلومات پہنچائی جس کے تحت آپریشن کے دوران دو سرمچارہوئے تھے۔ اس لڑائی کے دوران بی ایل اے کی جوابی کاروائی میں پاکستانی فوج کے دس سے پندرہ کے قریب اہلکار مردارہوگئے تھے اور بکتر بند گاڑی بھی تباہ کیا گیا تھا۔
مخبر مجیب کھیازئی کے درج بالا تمام اعترافی بیانات اور تحریک دشمن اعمال میں ملوث ہونے پر اقبال جرم کے بعد بلوچ قومی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی ہے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے کچھ دن پہلے اسے کیفر کردار تک پہنچایا گیاہے۔
بلوچ لبریشن آرمی نےغداروں، قابض ریاست کے آلہ کاروں اور چند پیسوں کے لئے بک جانے والے بے ضمیر عناصر کو کئی بارتنبہہ کیا ہے کہ وہ بلوچ قومی تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں اور ہماری جنگ آزادی کے سامنے روڑے اٹکانے سے گریز کریں۔
قابض دشمن اور انکے زرخرید ساحوں کاروں اور مخبروں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ہماری جنگ بلوچ قوم کی ایک روشن مستقبل، انصاف، وقار اور برابری پر مبنی آزاد بلوچستان کے لئے بلا کسی تعطل اور رکاوٹ جاری رہے گی۔


