دکی(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان دکی کے علاقے نصیب آباد گراؤنڈ سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت تاحال مکمل طور پر نہیں ہو سکی ۔
علاقہ مکینوں کے مطابق متوفی کا تعلق ضلع سنجاوی سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ان کا نام حافظ نصیب بتایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر شناخت کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
متوفی کے ورثاء کی تلاش جاری ہے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ شخص کے بارے میں معلومات ہوں یا وہ ان کے اہلِ خانہ کو جانتا ہو تو ورثاء تک اطلاع پہنچانے اور شناخت میں تعاون کریں، تاکہ لاش کو اہلِ خانہ کے حوالے کیا جا سکے۔


