Homeخبریںتربت میں فائرنگ سے گوکدان کا رہائشی ھلاک ،گزشتہ روز ملنے والی...

تربت میں فائرنگ سے گوکدان کا رہائشی ھلاک ،گزشتہ روز ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی

تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں ایک شخص قتل ،دوسرے قتل ہونے والے کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جوسک پھٹان ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت احمد جان ولد ملنگ، سکنہ گوکدان کے نام سے ہواہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

دوسری جانب تربت گیبن کلاتک سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گیبن کلاتک شہید میر جان میرل روڈ سے گزشتہ شب ملنے والی نعش کی شناخت شیر جان ولد منیر احمد سکنہ سورگ بازار کلاتک کے نام سے ہوا ہے۔ میت کو ان کے چاچا نے شناخت کیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ شب لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی تھی۔ مقتول تربت پریس کلب کے ممبر اور ایک اخبار کے نمائندہ زاھد دشتی کا قریبی رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز