دالبندین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دالبندین میں شال سے دالبندین جانے والی مسافر بس چارسَر کے مقام پر خراب ہونے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار محمد ابراہیم ڈومکی سکنہ جعفر آباد جو بس میں ڈیوٹی کیلے آرہے تھے ، سمیت پانچ افراد کو اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد محمد ابراہیم ڈومکی اور چار دیگر مسافروں کو اپنے ہمراہ اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔


