تربت (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تربت کی ڈاکٹر کالونی میں ایک گھر کے اندر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسلح افراد کے درمیان باہمی چپقلش کے باعث پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت سرفراز ولد غلام سکنہ شاہی تمپ اور عامر ولد عبدالنبی سکنہ سریاب کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرفراز عرف ملا ایک اشتہاری ملزم تھا جو پولیس کو قتل کے ایک مقدمے میں پہلے سے مطلوب تھا۔ ملا ستار کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا جب کہ عامر کی لاش کوئٹہ لے جایا جائے گا۔


