Homeخبریںسراوان میں مسلح موٹر سائیکل چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں...

سراوان میں مسلح موٹر سائیکل چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سراوان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں مسلح چوروں کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق، ہفتہ 17 اکتوبر 2026 کو سراوان شہر کے عیدگاہ کے قریب مسلح چوروں نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ایک بلوچ شہری کو نشانہ بنایا۔ شہری نے مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے اس پر متعدد گولیاں چلائیں۔ وہ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق، جاں بحق شہری کی شناخت 37 سالہ مسعود حداد شہستان ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے والد تھے اور سراوان کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق، واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ مسلح چوروں نے مسعود حداد شہستان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ مزاحمت کے دوران ان کے کندھے اور گردن پر متعدد گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، تاہم وہ شہری کی موٹر سائیکل چرانے میں کامیاب نہیں

ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز