Homeخبریںکیچ اور کرخ سے قابض پاکستانی فورسز اہلکار سمیت 3 افراد اغوا...

کیچ اور کرخ سے قابض پاکستانی فورسز اہلکار سمیت 3 افراد اغوا ،3 مغوی افراد بازیاب ہوگئے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں سی پیک روٹ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران ایک حاضر سروس قابض فرنٹیئر کور اہلکار کو اتار کر اغوا کرلیا ،

 اہلکار کی شناخت نادر ولد امداد حسین سکنہ گل بھٹ بھلونک کرخ کے نام سے ہوا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ نادر حال ہی میں اٹک، پنجاب ٹریننگ سینٹر سے پاس آؤٹ ہوا تھا اور اس کا تعلق ایف سی کے بیچ نمبر 76 سے ہے۔

علاوہ ازیں مسلح افراد نے کیچ بلیدہ میں دو ٹرکوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا اور دونوں ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

دریں اثناء

 تربت ملک آباد کے رھائشی جلال اسحاق فورسز ہاتھوں گیارہ مہینے بعد جبکہ نوشکی سے گزشتہ ماہ مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پٹواری عبدالحکیم جمالدینی اور حنظلہ بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز