شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق 20 اکتوبر 2026 بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم بلیدہ میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
بیان کے مطابق، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ روز، 19 اکتوبر بروز پیر، بلیدہ کے مقام کورپشت، الندور میں قابض پاکستانی فورسز کی تین گاڑیوں پر مشتمل ایک گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق، تنظیم کے سرمچاروں نے شام چار بجے مورچہ سنبھال کر فورسز کی گاڑیوں کو راکٹ لانچرز اور جدید خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے مقابلہ کرنے کے بجائے اپنی گاڑیاں تیزی سے بھگائیں اور علاقے سے نکل گئی۔ تنظیم کے مطابق، آپریشن کے بعد اس کے سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی اور قابض پاکستانی فورسز کے انخلا تک ان کی جنگ مزید شدت اور ہمہ گیر انداز میں جاری ر
ہے گی۔


