Homeخبریںایرانشہر: دکان بند کرکے گھر جانے والے 22 سالہ بلوچ نوجوان کو...

ایرانشہر: دکان بند کرکے گھر جانے والے 22 سالہ بلوچ نوجوان کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا

ایرانشہر(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ نوجوان کو اغوا کر لیا۔ واقعے کو تین روز سے زائد گزرنے کے باوجود نوجوان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی اور نہ ہی اس کے مقامِ موجودگی کا پتا چل سکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مغوی نوجوان کی شناخت 22 یاسر الہیاری ولد عبدالناصر کے نام سے ہوئی ہے،وہ ایرانشہر کا رہائشی ہے ۔

ذرائع کے مطابق، ہفتہ 17 اکتوبر 2026ء کو دوپہر تقریباً دو بجے یاسر الہیاری امام خمینی اسٹریٹ پر واقع اپنی جوتوں کی دکان بند کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس کی گاڑی کو روک لیا۔ اسلحے کے زور پر دھمکیاں دیتے ہوئے اسے زبردستی اغوا کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، تاحال اغوا کاروں کی شناخت، واقعے کے محرکات اور یاسر الہیاری کو کہاں رکھا گیا ہے، اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ اسے کن وجوہات کی بنا پر اغوا کیا

گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز