Homeخبریںاوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب کوچ اور منی بس میں تصادم، 11...

اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب کوچ اور منی بس میں تصادم، 11 افراد ھلاک متعدد افراد زخمی

اوتھل ( ہمگام نیوز ) اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں کوچ اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ھلاک متعدد افراد زخمی ہوگئے،

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ھلاک اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کراچی سے بیلہ جانے والی منی بس اور مکران سے آنے والی کوچ کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں ہونے والے جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز