Homeخبریںقلات سنگداس سے ملنے والی نعش کی شناخت جبری لاپتہ یحیی رحمت...

قلات سنگداس سے ملنے والی نعش کی شناخت جبری لاپتہ یحیی رحمت کے طور پر ہوگئی

قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات سنگداس سے ملنے والی نعش کی شناخت جبری لاپتہ نوجوان یحیی ولد رحمت اللہ نیچاری سکنہ غریب آباد قلات کے طورپر ہو ا ہے ۔

  اہلخانہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ انھیں چار ماہ قبل کسی نامعلوم دوست نے فون کرکے گھر سے باہر بلایا جب وہ ان سے ملنے گیا، جہاں پہلے سے کھڑی ٹوڈی کار میں انھیں پھینک کر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد لاواحقین کو انکے بارے معلومات نہیں دیئے گئے ۔

رواں مہینے 21 اکتوبر کو شام کے وقت پولیس نے نعش تحویل میں لینے بعد جاری بیان میں نعش بارے اطلاع دی کہ قلات سنگداس کے مقام سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے نعش ہسپتال پہنچادی ،جہاں ورثاء پہنچ کر مقتول کو شناخت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز