تمپ (ہمگام نیوز) کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کوہاڑ سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان بلال بلوچ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بلال بلوچ کی لاش آج ہوشک آباد کے علاقے سے ملی ہے۔ انہیں چار روز قبل کوہاڑ بازار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بلال بلوچ کو چار روز قبل کوہاڑ بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔ آج ان کی لاش ہوشک آباد کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال بلوچ بھی اسی واقعے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے جس میں کوہاڑ کے رہائشی عدیل کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ عدیل کی لاش گزشتہ دنوں برآمد ہوئی تھی۔


