شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ گاہی خان چوک پر گزشتہ شام چوروں کے ہاتھوں زخمی دوسرا بھائی حاجی شاہ بخش سمالانی بھی چل بسا ،
واضح رہے وہ گائی خان چوک پر مبینہ چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا جبکہ ان کا بھائی قادر بخش سمالانی جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ جس کے بعد متاثرہ خاندان نے گائی خان چوک پر سڑک بند کرکے احتجاج کرکے انصاف مانگ رہے تھے ۔
علاوہ ازیں جعفرا آباد منگولی تھانے کی حدود میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو بگٹی قبائل سے تعلق رکھنے والے دونوں افراد کی شناخت صدورا بگٹی اور ارسلا بگٹی کہ نام سے ہوا ہے۔


