Homeخبریںکوئٹہ، پنجگور: 3 افراد جبری لاپتہ

کوئٹہ، پنجگور: 3 افراد جبری لاپتہ

کوئٹہ/پنجگور (ہمگام نیوز) کوئٹہ اور پنجگور سے تین افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں دو 15 سالہ کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ سے 27 اکتوبر 2026 کی رات تقریباً 3 بجے 15 سالہ طالب علم یحییٰ بلوچ ولد پیر محمد کو ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اس واقعے میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ پنجگور کے علاقے پروم سے یکم ستمبر 2026 کی رات تقریباً 10 بجے دو افراد 20 سالہ براہیم بلوچ ولد عزیز بلوچ اور 15 سالہ بابو بلوچ ولد نصیر احمد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، براہیم بلوچ اور بابو بلوچ کو ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد ایف سی کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئ

ی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز