کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ سرمچاروں نے مسلسل حملوں میں کیمپ پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے 12 دشمن اہلکاروں کو حملے میں ہلاک کر دیا، بزدل فوج کے دیگر اہلکار حواس باختہ ہو کر کیمپ سے بھاگ گئے جبکہ مکمل سنی شہر، قابض فوجی کیمپ، پولیس تھانہ، اور سرکاری عمارتوں پر سرمچاروں کا کنٹرول میں ہیں جبکہ قابض فوج نے اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پیش قدمی کرنے والے قابض فوج کے متعدد گاڑیوں کے قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ ان کی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا تاہم سرمچاروں نے کامیابی سے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔


