ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربی کینال کے قریب سے دو افراد مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ،
علاقائی ذرائع مطابق ضمیر احمد اور لعل حسین کھیت میں کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد انہیں اغواءکرکے لے گئے۔
واضح رہے گزشتہ تین روز کے دوران اغواءہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ تین روز قبل چھتر کے علاقے سے دو مزدوروں کو اغواءکیا گیا تھا جو تعمیراتی کمپنی میں کام کررہے تھے۔


