Homeخبریںخاران: مسکان کلات پولیس تھانہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ

خاران: مسکان کلات پولیس تھانہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ

خاران (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے مسکان قلات میں پولیس تھانے کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے مبینہ طور پر مسکان کلات میں واقع پولیس تھانے کو نشانہ بنایا اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے عمارت کو تباہ کر دیا۔

 واقعے کے بعد میں جانی نقصان کے حوالے سے بھی فی الحال مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی

ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز