Homeخبریںکیچ، خاران: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور شدید جھڑپیں جاری

کیچ، خاران: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور شدید جھڑپیں جاری

شال (ہمگام نیوز) خاران کے علاقے لجے میں فورسز کی گاڑی پر دھماکے اور مسلح جھڑپوں میں آٹھ اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے سمیت کواڈ کاپٹر بھی مار گرائے جانے کی اطلاع ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز شروع کیا گیا فوجی آپریشن تاحال جاری ہے، جس میں فورسز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقوں دشت، شولی بازار، فرنٹ بازار اور ساہیجی کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ فورسز کی جانب سے توپ خانے کے استعمال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح ارکان بھی پاکستانی فورسز کے ہمراہ آپریشن میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع خاران کے علاقے لجے میں شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری ہیں، علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی پر دھماکے اور مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں آٹھ اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں ایک کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک ڈرون طیارے کے ذریعے علاقے میں میزائل حملہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز