Homeخبریںمستونگ: قابض پاکستانی فورسز قافلے پر حملہ

مستونگ: قابض پاکستانی فورسز قافلے پر حملہ

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قابض پاکستانی فورسز ایک قافلے پر حملہ ۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ پر مدینہ ہوٹل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئے ہیں ۔

یاد رہے کہ آج اس سے قبل نوشکی اور خاران میں بھی قابض پاکستانی فورسز کو حملوں اور جانی نقصان کا سامنا رہا ہے ۔

تاہم، ان تازہ حملوں کے حوالے سے تاحال عسکری حکام کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور سرکاری املاک پر روزانہ کی بنیاد پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور ماضی میں بھی قابض پاکستانی فورسز کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ تاہم، تازہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہ

یں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز