Homeخبریںزاہدان میں گھر کے سامنے فائرنگ سے 50 سالہ بلوچ شہری قتل

زاہدان میں گھر کے سامنے فائرنگ سے 50 سالہ بلوچ شہری قتل

زاہدان(ہمگام نیوز) زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتہ 31 اکتوبر 2026 کو زاہدان کے علاقے خیابانِ معلم میں مسلح افراد نے ایک شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالقادر نارویی (سارانی) ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 50 سال تھی۔ وہ شادی شدہ اور بچوں کے والد تھے اور زاہدان کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق، واقعہ صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا، جب عبدالقادر اپنے گھر کے دروازے کے سامنے موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر متعدد گولیاں چلائیں۔ ایک گولی ان کے سینے میں دل کے مقام پر لگی، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ کے مرتب ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت، فائرنگ کے محرکات اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی

تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز