کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج اور ان کے آلہ کاروں کی تلاش کے سلسلے میں پرسوں بروز منگل کوئٹہ تفتان روڈ پر اچانک سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کی۔
اس دوران شاہرہ پر چلنے والی ٹریفک کا کنٹرول بی ایل اے نے سنبھال کر بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار افراد اور سامان کی تلاشی لی گئی۔
ہماری انٹیلی جنس کو خبرملی کہ قابض پاکستانی فوج بلوچ وسائل کو عام گاڑیوں میں سبزی اور فروٹس کے طور پر بلوچستان سے باہر منتقل کررہی ہے۔ پبلک کی گاڑیوں میں قابض فورسز کے اہلکار بھی بھیس بدل کر سفر کررہےہیں۔
ہماری جانب سےناکہ بندی کے دوران بلوچ عوام کا سرمچاروں کے ساتھ تعاون اور اعتماد قابل تحسین ہے۔
ہماری جنگ بلوچستان کی آزادی اور قابض دشمن کی بلوچ سرزمین سے مکمل انخلا تک بھر پور طریقے سے بلوچستان کے طول و ارض میں جاری رہے گی۔


