تمپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی اسکول بس چھیننے کے واقعے کے خلاف طالبات نے اسکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران طالبات نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسکول بس کی بحفاظت واپسی کے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گومازی کی یہ بس گومازی، ملانٹ اور گردونواح کے علاقوں سے اسکول آنے والی طالبات کے لیے ایک بڑی سہولت تھی۔ تاہم افسوس ناک امر یہ ہے کہ طالبات ابھی پہلی مرتبہ اس بس میں سفر بھی نہیں کر سکی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع سوراب کے علاقے گدر کے قریب سے بس چھین لی۔
طالبات نے بس لے جانے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ان کی تعلیمی مشکلات اور مجبوریوں کا احساس کرتے ہوئے اسکول بس فوری طور پر بحفاظت واپس کردیں، تاکہ انہیں درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو اور وہ نجی گاڑیوں کے بھاری کرایوں کی ادائیگی سے بھی بچ سکیں۔
طالبات نے متعلقہ حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ ان کی تعلیمی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول بس کی جلد از جلد بحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی
ے جائیں۔


