Homeخبریںبلوچستان: بلیدہ اور قلات میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملے

بلوچستان: بلیدہ اور قلات میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملے

شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز اور ضلع قلات کے شہر منگچر میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع قلات کے شہر منگچر میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ سمیت متعدد فوجی چوکیوں پر بیک وقت حملوں کی اطلاعات ہیں۔

حملوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بعد ازاں سامنے آنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا کہ منگچر حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں کے علاوہ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے اور فورسز کی مختلف پوزیشنز کو متعدد ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

حملوں میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے، تاہم حکام نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے ق

بول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز