زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان اور سیریک میں گزشتہ شب متعدد زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس اور شدید تشویش پھیل گئی۔
رپورٹ کے مطابق، جمعرات 12 نومبر 2026 کی شب سراوان کے مختلف علاقوں میں متعدد زور دار دھماکوں کے بعد شدید اور مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔
دوسری جانب سیریک سے بھی متعدد زور دار اور مسلسل دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کی آوازیں علاقے کے مختلف حصوں میں واضح طور پر سنی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر ان واقعات کی خبریں پھیلنے کے بعد قابض ایرانی سرکاری میڈیا اور سکیورٹی حکام نے سیریک میں ہونے والے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فوجی نوعیت کا واقعہ قرار دیا، تاہم واقعے کی اصل وجہ، نوعیت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال سراوان میں ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کے محرکات، ممکنہ جھڑپوں، جانی نقصان یا مالی نقصانات کے حوالے سے بھی کوئی مستند معلومات سامنے نہیں آئ
ی ہیں۔


