نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی میں جمعے کے روز فٹبال اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو مبینہ طور پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فٹبال اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا، جبکہ فورسز کی چیک پوسٹ کے نزدیک بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
فائرنگ کے واقعات کے بعد متعدد دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر دیں اور گھروں کو روانہ ہو گئے۔
تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔


