Homeخبریںمنوجان - قلعہ گنج شاہراہ پر گاڑی الٹنے کے حادثے میں دو...

منوجان – قلعہ گنج شاہراہ پر گاڑی الٹنے کے حادثے میں دو بلوچ ایندھن بردار جاں بحق

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات 12 نومبر 2026ء کو منوجان سے قلعہ گنج جانے والی شاہراہ پر ایک گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو بلوچ ایندھن بردار شدید زخمی ہوئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

 جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 15 سالہ طاہر دہ بالایی ولد فقیر کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع قلعہ گنج کے علاقے رمشک کا رہائشی تھا، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت محمود ناروئی ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع فنوج کے کتیج کے گاؤں آب انبار سے تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جمعرات کی صبح تقریباً 4 بجے اس وقت پیش آیا جب دونوں بلوچ نوجوان ایک نسان گاڑی میں منوجان تا قلعہ گنج شاہراہ پر سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخموں کی وجہ جانبر نہ ہو سکے

۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز