Homeخبریںوی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6418ویں روز بھی جاری، بی...

وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6418ویں روز بھی جاری، بی این پی لائر فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ملک ظہیر احمد شاہوانی کی اظہارِ یکجہتی

شال ( ہمگام نیوز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ 6418ویں روز بھی جاری۔ اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے لائر فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ملک ظہیر احمد شاہوانی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک ظہیر احمد شاہوانی نے جبری گمشدگیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو قانون اور آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شفاف عدالتی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، جبکہ جن افراد پر کسی قسم کے الزامات ہیں انہیں منظرعام پر لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز