Homeخبریںخاش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قابض ایرانی فوج کا...

خاش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قابض ایرانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک، علاقے میں سکیورٹی سخت

خاش (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق، جمعہ 13 نومبر 2026 کی شام خاش میں مسلح افراد کی جانب سے ایک فوجی اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار ہلاک ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے گھات لگا کر براہِ راست فائرنگ کرتے ہوئے مذکورہ فوجی اہلکار کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار کو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد خاش کے بعض علاقوں اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ فوجی اور پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ اور ہفتوں کے دوران ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اور پولیس فورسز کے اہلکاروں پر مسلح حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل عوامی مزاحمتی محاذ (جبهه مبارزین مردمی) ان میں سے بعض مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکا

ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز