Homeخبریںتمپ: 15 روز قبل گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے...

تمپ: 15 روز قبل گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے شخص کی لاش برآمد

تمپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ کے مقام گومازی سے مند آپسار کور کے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کی شناخت عمران ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گومازی کا رہائشی ہے۔

 جنہیں اہلِ خانہ کے مطابق تقریباً 15 روز قبل قابض پاکستانی فورسز اور ان کے پروردہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران ولد عبدالرحمٰن کو 15 روز قبل ان کے گھر سے مبینہ طور پر اٹھایا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کے اہلِ خانہ ان کی خیریت اور زندگی سے متعلق معلومات کے منتظر تھے۔ تاہم اب ان کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز