تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہوشاپ کا رہائشی دوشمبے ولد سعید لانٹو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ایک دکان کے سامنے خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسے نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتول دوشمبے ولد سعید لانٹو کو ڈیتھ اسکواڈ کا اہم رکن بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔


