تمپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے مختلف گھروں پر چھاپوں کے دوران نقدی، سونا، گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ اسی دوران وہاب ولد فقیر محمد کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق رات کی تاریکی میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے گئے، جہاں اہلِ خانہ کو خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑا۔ چھاپوں کے دوران گھروں میں موجود نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء کو اپنے ساتھ لے جانے کا الزام ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وہاب ولد فقیر محمد کو بھی ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد سے ان کے اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔


