Homeخبریںخضدار اور وندر سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد قابض فورسز...

خضدار اور وندر سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

خضدار / وندر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر اور ضلع خضدار کے علاقے انجیرہ میں مختلف اوقات کے دوران مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں، جن میں سے کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 25 مئی 2026 کو لسبیلہ کے علاقے وندر سے 15 سالہ شہزاد ولد محمد شریف زہری، 16 سالہ جاوید ولد عبدالقیوم زہری اور نوید احمد ولد عبدالقیوم زہری لاپتہ ہوگئے تھے۔ تاہم 28 مئی کو شہزاد اور جاوید بازیاب ہوگئے، جبکہ نوید احمد تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب 12 اکتوبر 2026 کی رات تقریباً 2 بجے وندر میں ایف سی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے دو گھروں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے ریاض احمد ولد عبدالغفار زہری اور نعیم ولد عبدالقادر زہری کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا، جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

اسی سلسلے کا ایک اور واقعہ 10 نومبر 2026 کو ضلع خضدار کے علاقے انجیرہ میں پیش آیا، جہاں زہری سے خضدار کی جانب سفر کرنے والے علی دوست ولد مولا بخش کو انجیرہ کے مقام پر قائم ایف سی کیمپ کے اہلکاروں نے سڑک سے اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے وہ بھی ابتک لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے یہ تمام افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز