Homeخبریںتربت بجلی کا 11 ہزار وولٹ کا تار گھر پر گرنے سے...

تربت بجلی کا 11 ہزار وولٹ کا تار گھر پر گرنے سے خاتون جانبحق ، باپ بیٹا زخمی

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت کے واسطو بازار میں بجلی کا 11 ہزار وولٹ کا تار گھر پر گرنے سے کرنٹ لگنے اور جھلسنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کے شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب واسطو بازار تربت میں بجلی کا ہائی وولٹیج تار ایک گھر پر گر گیا، جس کے نتیجے میں محمد اسماعیل ولد خدا داد ان کا بیٹا نواز احمد ولد محمد اسماعیل زخمی جب کہ ماہ بی بی زوجہ محمد اسماعیل جاں بحق ہوگئی۔ لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، جہاں باپ بیٹے کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز