نصیرآباد( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز پر ایک اور ڈرون حملہ کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقے نوٹل کے قریب نئی چیک پوسٹ تعمیر کرنے میں مصروف قابض پاکستانی فورسز اہلکاروں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر ڈرون حملے کا یہ ایک اور واقعہ ہے۔ حملے میں ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔


