Homeخبریںشال دھماکہ اور حادثہ میں ایک بچی جانبحق خاتون سمیت 2 افراد...

شال دھماکہ اور حادثہ میں ایک بچی جانبحق خاتون سمیت 2 افراد زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ غوث آباد میں گیس لیکیج کے باعث گھر

 کے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں شال سریاب روڈ، گاہی خان چوک کے قریب ایک تیز رفتار چنگچی رکشہ (زرنج) کی ٹکر سے 10 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کمسن بچی شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز