سبی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب بہرام کے مقام پر رات تقریباً 10 بجے پیش آنے والے واقعے میں چیف آفیسر محمد اسد ولد احمد خان محمد حسنی زخمی ہوگئے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق وہ شال سے سبی جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ گردن پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔
جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا، بعد ازاں مزید علاج کے لیے شال ریفر کر دیا گیا۔


