تربت (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تربت سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہے چاروں لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل، شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق قابض پاکستانی درندہ صفت آرمی نے آج چاروں لاشیں اسپتال پہنچائیں، جنہیں شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد گزشتہ روز ناصر آباد کے علاقے میں قابض آرمی کے سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے۔
تاہم تاحال چاروں افراد کی شناخت اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسک
ی ہیں۔


