ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز کا بربریت جاری ،آپریشن کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے نو خوتین 13بچوں سمیت 26افراد کو اغواء کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے گنڈوٹی میں پاکستانی آرمی نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں کو نظر آتش کر دیا اور جبکہ 26بلوچ فرزندوں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن کے نام یہ ہیں منظور بگٹی ولد لاغری،گنجا ولد لاغری ان کے گھر کے تین خواتین اور پانچ بچے شامل ہے جبکہ واسو بگٹی ولد توکل بگٹی ان کے گھر کی چار خواتین اورپانچ بچوں سمیت امید علی بگٹی ولد مراد بگٹی اور ان کے کی دو خواتین اور تین بچے بھی پاکستانی فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا ،تمام لوگوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹروں کے گنڈوئی سے سوئی چھاؤنی منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم گنڈوئی سمیت ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقے اب تک ریاستی فورسز کے گھیرے میں ہیں اور جانی اور مالی نقصانات کا مزید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔