چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںامریکہ : بلوچ ایکٹوسٹ کا تقریب سے خطاب

امریکہ : بلوچ ایکٹوسٹ کا تقریب سے خطاب

واشنگٹن( ہمگام نیوز) پاکستان بلوچستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ، امریکی عوام اپنے پالیسی سازوں کو مجبور کریں کہ وہ پاکستان کی عسکری امداد بند کریں ، ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم بلوچ ایکٹوسٹ ڈاکٹر سمیع بلوچ نے دی واشنگٹن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ چھ دہائیوں سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں مین ملوث ہیں اور روزانہ کی بنیاد پہ بلوچ سیاسی کارکنوں ، اساتذہ ، ادیب، دانشور ، بوڑھے اور خواتین و بچوں کو بڑی بے دردی سے اغواء کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیتا ہے ، اور ان سب جرائم میں پاکستان کی آرمی برائے راست ملوث ہے اور پاکستان آرمی کی سب سے زیادہ مالی کمک امریکہ ہی کررہا ہے اس لئے اب ضروری ہے کہ امریکی عوام ، یہاں کے صحافی اور دانشور اپنے پالیسی سازوں کو مجبور کریں کہ وہ پاکستان کی عسکری امداد بند کریں کیونکہ پاکستان اسی امداد کو بلوچ قوم کے خلاف استعمال کررہا ہے ، تقریب میں امریکی سوشل ورکرز، صحافی ، وکلاء، بلاگرز اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اپنی چالیس منٹ کی خطاب میں ڈاکٹر سمیع نے کہا انٹر نیشنل وائس فار بلوچ مسگ پرسن کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کئی ہزار بلوچ پاکستان آرمی کے ہاتھوں لاپتہ ہیں اور ساتھ ہی آٹھ ہزار سے زاہد بلوچوں کو شہید کیا گیا ، تقریب کے اختتام پر پاکستانی مظالم اور امریکی عوام کے بلوچ مسئلے پر کردار ادا کرنے حوالے سے ایک تفصیلی پمفلٹ بھی تقسیم کی گئی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز