کوئٹہ(ہمگام نیوز) نیوکاہان سے اغواہ ہونے والے دو بلوچوں علی گل ولد صوبدار اور عبدالخالق ولد علی گل کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 30اپریل اوریکم مئ کی درمیانی رات 12 بجے ایف سی ، پولیس اور خفیہ اداروں کی پانچ گاڈیوں پر مشتعل اہکاروں نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا ہمارے دو رشتے داروں علی گل ولد صوبدار اور عبدالخالق ولد علی گل کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد حراست میں لےکر لاپتہ کیا علی گل اور عبدالخالق کا کسی سیاسی پارٹی،تنظیم یا گروپ سے کوئ تعلق نہیں علی گل ہزارگنجی میں دکاندار اور عبدالخالق FA کاطالب علم ، رکشہ چلاتاتھا اب ان کے پیپر چل رہے تھے چیف جسٹس پاکستان ، سپریم کورٹ ، ہائ کورٹ و دیگر انسانی حقوق کے علمبردار انکی رہائ میں کردار ادا کریں ہمیں خدشہ ہے کہ انکو بھی قتل کرکے لاش نہ پہنکی جاۓ.