شنبه, جنوري 18, 2025
Homeخبریںصحبت پور: آتشزدگی کے نتیجے میں چھ گھر خاکستر

صحبت پور: آتشزدگی کے نتیجے میں چھ گھر خاکستر

صحبت پور (ہمگام نیوز) گوٹھ احمد نواز خان کھوسہ میں اچانک آگ لگنے سے سولنگی برادری کے 6گھر مکمل طور پر جل کر راکھ ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گاؤں گوٹھ احمد نواز خان کھوسہ میں اچانک آگ لگ گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ لو چلنے سے آگ مزید لمبی ہوتی جا رہی تھی ۔آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے ۔ آگ لگنے سے گوٹھ احمد نواز خان کے کاشتکار وں سولنگی قبیلے کے چھ افراد سمندر خان سولنگی ، کشمیرخان سولنگی ، خیر محمد سولنگی ، جلال خان سولنگی ، ابراہیم خان سولنگی اور گل میر خان سولنگی کے گھر مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔ ان غریب کاشتکاروں کی تمام تر جمع پونجی جل کر راکھ کے ڈھیر ہوگئے ۔ تاہم صحبت پور سے آنے والی فائر بریگیڈ اور اسکے عملے نے انتھک کوششوں کے بعد مزید گھر جلنے سے بچالیا اور آگ پر قابوں پا لیا ۔ متاثرہ اہلخانہ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز