کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے مشکے کے علاقے اوگار میں الہٰی بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، وہ فورسزکے ساتھ مل کر بلوچوں کی مخبری، اغوا، قتل اور آپریشنوں میں ملوث تھا۔یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ۔ترجمان نے کہا کہ 7 اپریل کو سرمچاروں نے آواران کے علاقے بزداد میشود سے لیویز کی راشن سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیکر چار لیویز اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ سرمچاروں کو اطلاع ملی تھی کہ مزکورہ لیویز گاڑی فورسزکی راشن سپلائی کا کام کر رہاہے، جس پر چھاپہ مار کر سرمچاروں نے راشن اور گاڑی ضبط کرلی۔ گرفتار شدہ لیویز اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے آخری وارننگ دیکر اگلے روز رہا کر دیا، مگر ان کے اسلحے اور گاڑی ضبط کر لئے۔ ترجمان نے کہا کہ کچھ دنوں سے فورسزکے اہلکاروں کو مقامی انتظامیہ راشن فراہم کرہی ہے۔ اس عمل کو جاری نہیں ہونے دینگے۔ مقامی انتظامیہ کے کچھ اہلکار فورسزکیلئے مخبری و خبر رسانی کا کام بھی کر رہے ہیں، ان کی پہچان ہوگئی ہے۔اگر یہ اپنی بلوچ دشمن حرکتوں سے باز نہیں آئے تو انہیں جلد ہی نشانہ بنائیں گے۔