کوئٹہ (ہمگام نیوز)زیارت کے نواحی علاقے سنجاوی میں حساس ادارے گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا زیارت کے نواحی علاقے سنجاوی پرپاﺅ کے مقام پر گشت کے دوران حساس ادارے کے گاڑی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار محمد یونس، علاﺅ الدین، سجاد زخمی ہو گئے.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی فوج نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے آپریشن شروع کر دیا