سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںجاسوسی کے مقدمے میں محمد مرسی کو عمر قید

جاسوسی کے مقدمے میں محمد مرسی کو عمر قید

ہمگام نیوز::مصر کے اسلام پسند سابق صدر محمد مرسی کو جاسوسی کے مقدمے کی سماعت کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔وہ ان کئی ملزمان میں سے ایک تھے جو قطر کو دستاویزات فراہم کرنے کے الزامات کا دفاع کررہے تھےمحمد مرسی کے وکیل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا انھیں جاسوسی کے الزام سے تو بری کر دیا گیا ہے لیکن انھیں ایک غیر قانونی تنظیم کی سربراہی کے لیے مجرم قرار دیا گيا ہے۔
اس مقدمے میں شامل چھ دوسرے افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جن میں الجزیرہ کے دو صحافی بھی شامل ہیں۔
فیصلے کے وقت یہ دونوں صحافی عدالت میں موجود نہیں تھے اور انھیں ان کی غیر حاضری میں موت کی سزا سنائی گئي۔خیال رہے کہ محمد مرسی کو سنہ 2013 میں ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ اس سے قبل دوسرے عدالتی معاملات میں انھیں پہلے سے ہی عمر قید اور سزائے موت دونوں سنائی جا چکی ہیں۔بہرحال ان سزاؤں کے خلاف ابھی بھی اپیل کی جاسکتی ہے۔یہ ‎سزائیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مصری عدلیہ کی سخت تنقید کے درمیان سنائیں گئی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ عوامی مظاہروں کے نتیجے میں برطرفت کی جانے والی حکومت کے بعد دسیوں ہزار افراد کو مصری حکام نے قید و بند کی سزائیں دی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر مرسی کی اخوان المسلمون کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز